Aks E Khushboo Hoon Bikharny Se Na Roky Koi | عکسِ خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی | Parveen Shakir

(پروین شاکر)

عکسِ خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی


عکسِ خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی

 اور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی 


 کانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کے تنہائی میں 

میرے چہرے پہ تیرا نام نہ پڑھ لے کوئی


 جس طرح خواب میرے ہوگئے ریزہ ریزہ

 اس طرح سے نہ کبھی ٹوٹ کے بکھرے کوئی


 میں تو اس دن سے ہراساں ہوں کہ جب حکم ملے

 خشک پھولوں کو کتابوں میں نہ رکھے کوئی


 اب تو اس راہ سےوہ شخص گزرتابھی نہیں

 اب کس امید پہ دروازےسےجھانکے کوئی


 کوئی آہٹ،کوئی آواز،کوئی چاپ نہیں

 دل کی گلیاں بڑی سنسان ہیں آئےکوئی

No comments:

Post a Comment

Tumhara Hijr Manalun Agar Ijazat Ho | John Elia | تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو

(جونؔ ایلیا) تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو  تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو  میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو  تمہارے بعد بھلا کیا ہیں و...